حکومت ملک میں قیام امن کیساتھ عوام کی ترقی وخوشحالی کے بڑے منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،احسن اقبال

سی پیک منصوبہ پورے ملک اور خصوصی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کا نیادور لائے گا، پاکستان کے ترقی کے خلاف ہمیشہ سے دشمن سازشیں کررہے ہیں حکومت 2018تک پورے پاکستان کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی، جلسہ عام سے خطاب

پیر 17 اکتوبر 2016 11:14

شیرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اکتوبر۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت ملک میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی ترقی وخوشحالی کے بڑے بڑے منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے سی پیک منصوبہ پورے ملک اور خصوصی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ترقی کا نیادور لائے گا پاکستان کے ترقی کے خلاف ہمیشہ سے دشمن سازشیں کررہے ہیں مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ اور میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں مسلم لیگ نے آزاد کشمیر ،گلگت کے عام انتخابات اور ملک کے دیگر ضمنی انتخابات جیت کر ثابت کردیا کہ عوام نوازشریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں ایم پی اے جمشید خان مہمند کی مسلم لیگ میں شمولیت خیبر پختونخوا کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کرے گی یہ شمولیت پی ٹی آئی کی جنازہ میں آخری کیل ثابت ہوگی وہ شیرگڑھ کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد وجود میں آنے والے کئی ممالک ترقی میں ہم سے کئی گنا آگے نکل گئے پاکستان میں جب بھی ترقی کا بیج بویا گیا تو دشمنوں نے امن کو خراب کرکے ہمارے عزائم کو خاک میں ملایا مسلم لیگ کی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا یورپ 2013میں پاکستان کو عراق سے بھی زیادہ خطرناک ملک قرار دے رہاتھا لیکن 2016میں وہی یورپ پاکستان کی معیشت کو تیز ترین ترقی کرنے کا اعتراف کررہا ہے آپریشن ضرب غظب کے نتیجے میں پاکستان میں امن قائم ہورہا ہے 2013میں سالانہ 4500دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے تھے جبکہ اب بچے کچھے دہشت گرد ایکا دکا بزدلانہ حملے ضرور کرتے ہیں لیکن کافی حد تک امن قائم ہوچکا ہے ماضی میں بجلی کی ایک بھی یونٹ پیدا نہیں کیاگیا مگر ہماری حکومت 2018 تک دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرکے سسٹم میں شامل کرے گا افغانستان اور سنٹرل ایشیاء کے ساتھ تجارت کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس سے سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان مستفید ہوگا خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ترقی اور خوشحالی کے سلسلے میں ان کا کردار صفر ہے جبکہ ہماری وفاقی حکومت نے صوبہ کے پی کے میں 100سے زیادہ بڑے منصوبے شروع کی ہے مسلم لیگ کی حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے 2018تک پورے پاکستان کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دعوے جھوٹ نکلے اور صوبے میں کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا جو عوام کے خوشحالی کا باعث بن سکے