وزیراعظم ، آرمی چیف جنرل ملاقات ،قومی و علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

متنازعہ خبر کی تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال چوہدری نثار واقعہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں جلد مکمل ہو جائیں گی،نوازشریف

منگل 18 اکتوبر 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی سلامتی امور کے حوالے سے انگریزی اخبار میں شائع ہونیوالی متنازعہ خبر کی تحقیقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور کو مبنگ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور کے حوالے سے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کا واقعہ کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی۔