برہان وانی کے جانشین ذاکر موسیٰ کی ویڈیو نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کردیں

ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے، سکھ بھی حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، ان کا الگ گروپ بنائینگے ، ذاکر موسیٰ

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:07

سری نگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء )مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے بعد حریت پسندوں کا رہنما بننے والے ذاکر موسیٰ کے ویڈیو پیغام نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کر دیں۔ ذاکر موسی کا کہنا ہے کہ سکھ بھی حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا الگ گروپ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی مظالم سے تنگ سکھ بھی مجاہدین کے ساتھ ملنے لگے۔

(جاری ہے)

حریت پسندوں کے نئے سربراہ ذاکر موسی کے ویڈیو پیغام نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ویڈیو پیغام میں ذاکر موسی کا کہنا ہے کہ متعدد سکھ نوجوان پولیس سے ہتھیار چھین کر حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں اس لیے حریت پسند سکھوں کا الگ گروپ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپس آجائیں۔ حریت پسند ان کی حفاظت کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ ذاکر موسیٰ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج آپریشن بلیو اسٹار کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی قتل عام کی تیاری کر رہی ہے اس لیے پنڈتوں کو وہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :