22 اگست ہنگامہ آرائی کیس

انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل،شاہد پاشا اور قمر منصور سے سینٹرل جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل،شاہد پاشا اور قمر منصور سے سینٹرل جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 22اگست کو ہنگامہ آرائی اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر کنور نوید جمیل،شاہد پاشا اور قمر منصور سے جیل میں تحقیقات سے متعلق درخواست دائر کی گئی ،جو انسپکٹر نعیم اعوان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا تینوں ملزمان22 اگست کو جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ملزمان کے وکیل کے مطابق تینوں ملزمان جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جیل میں تحقیقات کی اجازات دے دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ آرٹلری میدان تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :