دو نومبر کا احتجاج، عمران خان نے پارٹی وزراء ،ممبران ،ناظمین ،عہدیداراور سرگرم ورکروں کو زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کا ٹاسک دیدیا

ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دھرنے کو ناکا م بنانے کیلئے وفاقی وزراء نے خیبر پختونخوا کا رخ کرلیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء) 2نومبر کو اسلام آ باد بند کرنے کے اعلان کو عملی جامہ کوپہنانے کے لئے پی ٹی آئی چیرمین نے پارٹی وزراء ،ممبران ،ناظمین ،عہدیداراور سرگرم ورکروں کو زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کے لئے ٹاسک دیدیا جبکہ و فاقی وزرا ء نے خیبر پختونخوا کا رخ کرلیا تاکہ عمران خان کے دھرنے کو ناکام بنایا جاسکیں ،تاہم مسلم لیگ ن کے امیرمقام اورپیر صابر شاہ گروپ کے اختلافات کھل کرسامنے آگئے اور گزشتہ روز مردان ہونے والے اہم جلسے میں امیر مقام نے پیر صابر شاہ سمیت مسلم لیگ ن کے صوبائی قیادت کوجلسے میں مدعو نہ کرکے مسلم لیگ ن کے اختلافات پر مہر ثبت کردی تفصیلات کے مطابق دو نومبر کو اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان عملی جامہ پہنانے کے لئے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے پارٹی وزراء ،ممبران اسمبلی ،ناظمین اور عہدیداروں کو زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کے لئے ٹاسک دیدیا ہے اور اس مقصد کے لئے پارٹی چیرمین نے تمام افراد کو ہدایات جاری کردی ہے اور اُن سے کہا ہے کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ادھر دو نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے بندوبست کرنے کیلئے پلان بنانے کے بھی ہدایت جاری کردی ہے مسلم لیگ ن نے بھی اسلام آباد کے جلسے اور احتجاج کو روکنے کیلئے بھی خیبر پختونخواہ میں جلسے کرانے اور رائے عامہ ہموار کرنے کی تگ ودو شروع کرلی ہے اور اس ک لئے گزشتہ روز مردان میں حسن اقبال ،پرویز رشید سمیت دیگر پارٹی عہدیدار نے جلسے میں شرکت کی تھی اور اس میں بھی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھ لیا تھا تاہم مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخواہ میں واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی وجہ سے وہ پی ٹی آئی کے خلاف جدوجہد کرنے میں اُنہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :