اسلام آبا دہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 19 اکتوبر 2016 11:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اکتوبر۔2016ء)اسلام آبا ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری عدنان سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنایا جائے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آئین میں فیلڈ مارشل بنائے جانے کی گنجائش ہے جس پرخواست گزار نے عدالت کا آگاہ کیا کہ آئین میں گنجائش موجود نہیں تاہم جنرل ایوب کی مثال موجود ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔