دہشت گردوں کی لہر کا رخ کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا بحیثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ،آرمی چیف
دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں،جنرل راحیل شریف کا کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب
جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:53
جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ مین پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔دہشت گردوں کی لہر کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا کہ بحثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمن ،جی او سی نائن ڈیو وانا میجرجنرل خالد جاوید،یو اے ای کی حکومتی نمائندوں ،جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
تقریب میں محسود اور برکی قبائل کے درجنوں سرکردہ عمائدین نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ۔کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج نے پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔اور دہشت گردی کی لہر کا نہ صرف رخ موڑ دیا بلکہ ہم نے بحثیت قوم دہشت گردوں اور دنیا پر واضح کردیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ یو اے ای کی لیڈر شپ نے ا س علاقے میں سڑکوں ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی پر بہت سے فنڈز خرچ کئے ہیں۔جس کے ہم ممنون ہیں۔جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی فیز ٹو پر کل سے کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی تعلیم معیار کی تعریف کی اور کہا کہ کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے تعلیم کے معیار کو دیکھ کردلی خوشی ہوئی ہے۔انھوں نے کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کے پروفیسروں او ر دیگر سٹاف کی محنت کی بھی تعریف کی۔تقریب کے اختتام پر جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ ٹی پارٹی میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین جنرل راحیل شریف کو اپنے درمیان میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے ۔ان کے ساتھ علاقے کے مسائل اور ترقی پر نہایت خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ملک مسعود عبدلائی اورملک حاجی محمد اور دیگر نے جنرل راحیل شریف کی توجہ مکین ،پش زیارت شوال روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا ۔جبکہ برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے جنرل راحیل شریف کو کانی گرام ،کڑمہ ٹو کوٹکئی روڈ کی توسیع وپختگی کا مطالبہ کیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ قبائلی عمائدین نے جنرل راحیل شریف کو علاقے کی ترقی اور خصوصا سڑکوں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل کا مطالبہ ہے کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ نہ لیں۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے ساتھ ہیں اگر کسی بیرونی قوت نے پاکستان کی طرف میلی انکھ سے دیکھا تو فاٹا کے قبائل ان کی انکھیں نکال دینگے۔اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیڈٹ کالج سپین کائی رغزائی کی نئی عمارت کے افتتاح کرنے ائے تو انھوں نے محسود اور برکی قبائل سے تعلق رکھنے والے درجنوں سرکردہ قبائلی عمائدین کے ساتھ ایک ایک ہوکر مصافحہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کے مصافحہ سے قبائلی عمائدین بہت خوش ہوئے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 21 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے کی درخواست مسترد
-
کوئٹہ ،سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے ایک پاکستانی مزدور کو بچانے کیلئے جانے والے 2 چینی انجینئروں کی لاشیں 4ہفتے بعد نکال لی گئیں
-
اگر وفاق نے سی پیک پر خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے تو حق کے حصول کے لئے صوبائی ا اسمبلی کی جانب سے عدالت میں کیس دائر کیا جائے گا،اسد قیصر
-
سولو فلائٹ لے کر عمران خان نے بڑی غلطی کی ہے ، وہ 2نومبر کو ناکام ہو جائیں گے کیونکہ سیاست میں کبھی سولو فلائٹ کامیاب نہیں ہوتی، عمران خان نے حکومت کو اپنے ہاتھ سے چابی دی ہے ، اب حکومت کو ایکشن لینے ... مزید
-
عمران خان نے چندے کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگائی،چوربھی اسپتال کی رقم چھوڑدیتاہے،خواجہ آصف
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوااور وفاقی وزیر برائے پیڑولیم شاہد خاقان عباسی کے درمیان اجلاس میں ضلع ہنگو میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور گیس کی فراہمی مرحلہ وار یقینی بنانے پر اتفاق
-
عمران خان بلڈ ٹیسٹ کروائیں تو اندر سے منشیات نکلے گے ‘ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ، عمران اپنا اور اپنے دائیں بائیں لوگوں کے احتساب سے بچنے کے لئے ہمارے ٹی او آرز کو نہیں مان رہے
-
دو نومبر کا دھرنا، اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی کیلئے وفاق سے 46کروڑ روپے منگ لئے
-
معروف ادیب مذہبی سکالر حضرت میاں محمدسعید شاد انتقال فرماگئے
-
کراچی، پی ایس پی کے سیاسی دفتر پر نامعلوم افراد نے ’قوم کے غدار‘ کی چاکنگ کردی
-
چینی فضائی کمپنی کو پاکستان میں سروس شروع کرنے کیلئے لائسنس جاری
-
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹر کمارا سنگاکارا کراچی کنگزکے کپتان ، شعیب ملک دستبردار
-
کرکٹ کے بعد شاہد آفریدی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے نیا میدان مل گیا
-
ایران سیاسی تبدیلی کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں کر سکتا، روحانی
-
چین اور تاجکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں
-
جکارتہ حملوں کے ملزم کو سزائے قید
-
مریخ پر کریش لینڈنگ، یورپی مشن کا مستقبل کیا ہو گا؟
-
موصل سے ہزاروں عراقی شام میں کرد کیمپوں میں منتقل
-
عرب اتحاد نے یمن میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
خطے میں ملیشیاوٴں کی سپورٹ سے متعلق خامنہ ای کا جواب
-
روس حلب پرحملے کے لیے بحری قوت جمع کررہا ہے: نیٹو
-
مصر میں اپنی نوعیت کے ایک عجیب و غریب واقعہ
-
”امریکی فوج باہر نکالو“ فلپائن میں پرتشدد مظاہرہ، تین ہلاک
-
جکارتہ میں انوکھی مہم، ایک چوہا پکڑنے پر ملیں گے ڈیڑھ ڈالر
-
پانامہ لیکس :سپریم کورٹ نے وزیر اعظم اور وفاقی اداروں کونوٹسز جاری کر دیئے
-
دہشت گردوں کی لہر کا رخ کو نہ صرف موڑ دیا بلکہ دہشت گردوں اور دنیا پر وضح کردیا بحیثیت قوم ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ،آرمی چیف
-
پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ میں کاروائی کے آغاز کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں،نوازشریف
-
کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج
-
حکومت نے دھرنا روکنے کے لیے ڈنڈا چلایا تو بڑا ردعمل سامنے آئے گا، عمران خان کا انتباہ
-
کشمیر میں چلنے والی تحریک کشمیریوں کی اپنی ہے، اعزاز چوہدری
-
سرجیکل سٹرائیک کا بھارتی ڈرامہ نہیں چل سکا، اس کی صرف بڑھکیں ہیں،سیکرٹری دفاع
-
وزیراعظم کی پالیسیوں سے وفاق اورحکومت کو خطرہ ہے،خورشید شاہ
-
مصطفیٰ کمال نے سانحہ 12 مئی اور بلدیہ ٹاوٴن کی ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پر افسوس ناک اوربدقسمتی ہے ،بھارت
-
امریکہ کا پاکستان کیلئے 36کروڑ65لاکھ روپے کا امداد دینے کا اعلان
-
یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا روسی صدر پیوٹن کے نام خط
-
وزارت پانی و بجلی کا صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈالے جانے کا انکشاف
-
ہندو انتہا پسندوں کا چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.