پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پر افسوس ناک اوربدقسمتی ہے ،بھارت

ایسے اقدامات ہمسایہ ملک کی خود اعتمادی میں کمی کے فقدان کی عکاسی کرتے ہیں ،ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21اکتوبر۔2016ء)بھارت نے پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات ہمسایہ ملککی خود اعتمادی میں کمی کے فقدان کی عکاسی کرتے ہیں ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان میں بھارتی ٹی وی اور ریڈیو پروگراموں پر پابندی پرایک افسوسناک اقدام ہے جو پاکستان کی جانب سے خوداعتمادی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

وکاس سوراپ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پرفارم کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اڑی حملے اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت کشیدیگی کے باعث بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں اور پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا اور کئی پاکستانی فنکار بھارت چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے بعد میں پاکستان کی جانب سے بھارتی ٹی وی پروگرامز اور فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :