قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا حکومت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کے شدید مخالفت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 10:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء) قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلے کے شدید مخالفت کر دی ہے اور دونوں اتحادیوں نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حق میں نہیں ہے اور عوامی مینڈیٹ کو کسی بھی حال میں نظر انداز نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے تحلیل کے اعلان پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ہمارے اعتماد کے بغیر پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے تحلیل کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں نے صوبائی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے