وزیر اعظم نواز شریف غریبوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:13

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف غریب مریضوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں صحت کارڈ کے اجراء پروگرام کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے غریب عوام کو علاج و معالجے کی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ،اس پروگرام میں دل کے امراض ،کینسر ،ہیپاٹائٹس اے ،بی سی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائیگا ،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مریضوں کا 3 لاکھ روپے تک مفت علاج کیا جائیگا جبکہ مزید علاج کی صورت میں بیت المال رقم فراہم کی جائے گی ،وزیر اعظم نواز شریف غریب مریضوں کی حالت زار پر ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ایک غریب روزانہ 200 سے300 تک کماتا ہے وہ اپنا علاج کیسے کرائے گا اور گھر کا خرچہ کیسے چلائے گا ،حکمرانوں سے آخرت میں سب پہلییہی حساب دینا ہوگا کہ انہوں نے غریب عوام کیلئے کیا خدمت کی

متعلقہ عنوان :