وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں سیاسی پارہ کم کرنے کیلئے وزراء کو دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپ دی

اتوار 23 اکتوبر 2016 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں سیاسی پارہ کم کرنے کیلئے اپنے وزراء کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطوں کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ملاقات کی اور اسلام آباد بند کئے جانے سے متعلق پی ٹی آئی کی دھمکی پر تبادلہ خیال کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ملاقات میں پیر اعجاز ہاشمی سے سیاسی پارہ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے پیر اعجاز ہاشمی کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی بھی درخواست کی۔