قطر پاکستانی افرادی قوت کیلئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے ، صدر ممنون کی دوحہ میں وزیر دفاع ڈاکٹر خالد،وزیر محنت و ترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد اخلاقی ملاقاتوں میں گفتگو

پیر 24 اکتوبر 2016 11:19

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قطر پاکستانی افرادی قوت کیلئے مختص کوٹے میں اضافہ کرے پاکستان قطر کی ضروریات پورا کر سکتا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطری وزیر محنت و ترقی ڈاکٹر عیسیٰ بن سعد اخلاقی سے الگ الگ ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، افرادی قوت کے مسائل ، دفاعی شعبے میں تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلق کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان افرادی قوت کو ویزے دینے میں رسائی دینے کے ساتھ ساتھ مختص کئے گئے کوٹے میں بھی اضافہ کر دینا چاہئے ۔ افرادی قوت کی وجہ سے پاکستان قطر کی ضروریات پورا کر سکتا ہے ۔ سوا لاکھ پاکستانی قطر کی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :