فضائی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا چوتھے نمبر

پاکستان میں ایک لاکھ میں سے 33افراد فضائی آلودگی کے نتیجے میں جاں بحق ہو جاتے ہیں ،رپورٹ

پیر 24 اکتوبر 2016 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24اکتوبر۔2016ء)فضائی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہصحت نے دو ہفتے قبل جو رپورٹ جاری کی ہے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں دس میں سے نو افراد آلودہ فضا میں سانس لے رہے ہیں اور دنیا کے 92فیصد آبادی اسے مقامات پر رہ رہی ہے جہاں فضائی الودگیس ے امراض قلب، فالج، سرطان ارو دیگر بیماریاں عام ہیں اور ہر تین میں سے دو اموات ان بیماریوں سے ہوتی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے تماثرہ ملکوں میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں ایک لاکھ میں سے 33افراد فضائی آلودگی کے نتیجے میں ہلاک ہوتے ہیں یہ تعداد سالانہ ساٹھ ہزار تک جا پہنچتی ہے۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں خصوصاً دیہات وغیرہ میں کھانا کھانےء پکانے کے لئے ٹھوس ایندھن مثلاً لکڑی یا کوئلے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جو فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن جلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے زرات خون میں شامل ہو کر نہ صرف دل کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اس کے اثرات سے دماغ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق الودہ فضا میں سانس لینے سے آلودگیکا تھوڑا سا حصہ دماغ میں بھی پہنچتا ہے جو دماغی رگوں اور نسوں کو متاثر کرتا ہے اور وہاں خون کے لوتھڑے بن جاتے ہیں جو بعد ازاں فالج کا سبب بن جاتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں فاجل سے ہونے والی29فیصد اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔ اس کیع لاوہ بتایا جاتا ہے کہ آتش بازی بھی فضائی الودگی میں ا ضافے کا ایک اہم وجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں شادی اور خوشی کی تقریبات کے موقع پر آتشبازی بھی رواج بنتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :