کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردوں کا حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک، 250 اہلکار بازیاب

منگل 25 اکتوبر 2016 11:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اکتوبر۔2016ء)پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں دو بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے اور 250 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ حملے میں 57 سے زائد اہلکار شہید اور 114 زخمی ہو گئے۔پولیس ٹریننگ کالج کو دہشتگرد حملے کے بعد کلیئر کرا لیا گیا۔ ہاسٹل میں شدید فائرنگ اور زور دار دھماکے ہوئے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کامیاب آپریشن کر کے 250 سے زائد اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔ حملے میں 57 سے زائد اہلکار شہید اور 114 زخمی ہو گئے۔ تین دہشت گردوں نے رات کے وقت پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے واچ ٹاور پر موجود اہلکار کو شہید کیا اور پھر ہاسٹل میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی اسپیشل ٹیم، ایف سی اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ پاک فوج اور ایف سی کمانڈوز کی کارروائی میں ایک بمبار مارا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اس دوران آپریشن بھی جاری رہا اور فورسز نے تقریبا تین گھنٹے میں عمارت کو کلیئر کرا لیا۔

متعلقہ عنوان :