پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ، انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان نے بیشمار قربانیاں دیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، رواں سال پاکستان نے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئندہ سال میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مزید پر امید ہیں

وز یر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء ) وز یر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ، انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان نے بیشمار قربانیاں دیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، رواں سال پاکستان نے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئندہ سال میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مزید پر امید ہیں ۔

وہ منگل کو اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سے گفتگو کررہے تھے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں خطے کو درپیش دہشگردی کے چیلنج کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بیس نکاتی نیشنل ایکشن پلان مرتب کررکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا بہت زیادہ شکار رہا ۔ بھارت نے پاکستان کے عدم استحکام کے لئے دہشتگردی کی ریاستی سطح پر سرپرستی کی ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ، انسداد دہشتگردی کے لئے پاکستان نے بیشمار قربانیاں دیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، رواں سال پاکستان نے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئندہ سال میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مزید پر امید ہیں۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عالمی ادارہ انسداد دہشتگردی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی کے مباحثوں میں قابل قدر کردار ادا کیا ۔ گلوبل کاؤنٹر ٹیرارزام سٹراٹیجی کو اپنانا بھی پاکستان کا احسن اقدام ہے ۔ دنیا پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی معترف ہے ۔ عالمی دنیا پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے تجربات سے بھی سیکھے ۔