ڈی آئی جی بلوچستان ایوب قریشی کے کہنے پر کیڈٹس کو واپس بلایا گیا،

اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے بلایا گیا، ورثا کا انکشاف

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء)سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے پیاروں کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد اسلام آباد میں دھرنے کے لیے واپس بلایا گیا تھا۔ اے آر وائی نیوز الیونتھ آور کے میزبان وسیم بادامی سانحہ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے خصوصی بات چیت کرنے اسپتال پہنچے تو انہیں حال ہی میں پاسنگ آؤٹ ہونے والے کیڈیٹ نے کہا کہ ’’دو روز قبل ہماری ٹریننگ مکمل ہوگئی تھی تاہم سنیئر پولیس آفیسر نے ہمیں واپس بلوایا‘‘۔

ایک کیڈٹ کے والد نے دعوی کیا کہ ڈی آئی جی ایوب قریشی نے واپس بلایا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز نشانہ بننے والے ایک اور اہلکار کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے واپس آنے کے احکامات دئیے گئے، انہوں نے بتایا کہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کو 2 نومبر کے دھرنے میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں‘‘۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گزشتہ روز نشانہ بننے والے ایک اور اہلکار کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کو اسلام آباد بھیجنے کے لیے واپس آنے کے احکامات دئیے گئے، انہوں نے بتایا کہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کو 2 نومبر کے دھرنے میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں‘‘۔