اسلام آباد ہائیکورٹ ، شیریں مزاری نے ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

بدھ 26 اکتوبر 2016 11:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی رہ نما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پارلیمنٹ اجلاس میں ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے،خواجہ آصف نے خاتون رکن قومی اسمبلی کی ذات پر حملہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خواجہ آصف کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے، خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن بھجوانے کا بھی حکم دیا جائے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے 8جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، خواجہ آصف نے سپیکر کو مخاطب کر کے کہا ”اے ٹریکٹر ٹرالی نوں وی چپ کرواوٴ ذرا“درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ الفاظ ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے اور اس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

میں وزیر قانون ،وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر پارلے مانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :