قومی سلامتی کے منافی خبر پر کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے قلمدان واپس لے لیا گیا

تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے،اعلامیہ وزیر اعظم ہاؤس

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء)قومی سلامتی کے منافی خبر پر کوتاہی برتنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو فارغ کر دیا گیا، تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 6اکتوبر کو انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر قومی سلامتی کے منافی تھی اور اس خبر کے حوالے سے اب تک ملنے والے شواہد کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس کا مقصد واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا ہے، کمیٹی خبر کے مفادات اور مقاصد کی نشاندہی کرے گی، واضح رہے کہ پرویز رشید کئی دنوں سے دفتر نہیں جارہے تھے اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :