سیاسی مخالفین ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں انکا سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا،نوازشریف
حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی ہماری حکومت ہو گی ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی ،ہم نے جیل کاٹی ہے،کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں عام انتخابات میں عوام نے جنہیں مسترد کر دیا تھا، اب وہ عوام سے اس کا بدلہ لے رہے ہیں 2018 میں لوڈشیڈنگ ہی ختم نہیں ہو گی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے ر دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے، پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 13:45
قصور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔پنجاب کے ضلع قصور کے میں پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مسلم لیگ کی طرح کا جلسہ منعقد کرنے کے لیے 2 ماہ لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے کبھی جیل نہیں دیکھی، ہم نے جیل کاٹی ہے، کسی چیز سے مرعوب اور خوفزدہ ہونے والے نہیں۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا تھا، اب وہ عوام سے اس کا بدلہ لے رہے ہیں، لیکن 2018 کے انتخابات میں بھی عوام ان کو مسترد کر دیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک بار پھر 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف ختم ہی نہیں ہو گی بلکہ بجلی سستی بھی ہوگی، نوازشریف جو اعلان کرتا ہے اس پر عمل بھی کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے لگ رہے ہیں، جنر مشرف نے کیوں یہ منصوبے نہیں لگائے، پچھلی حکومت نے کوئی منصوبہ نہیں لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ 1999 میں موٹر وے لاہور تک آگئی تھی، تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی، ہماری حکومت کیوں ختم کی گئی، موٹر وے اسی جگہ رک گئی تھی، لیکن اب اس کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا ہے، اب دہشت گردی ختم ہونے کے قریب ہے، پاکستان پر امن ہوتا جا رہا ہے، اور دنیا اس بات کو تسلیم کر رہی ہے۔نواز شریف نے چین کے تعاون سے بننے والے منصوبوں اور سی پیک کا بھی ذکر کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی تعریف کی، انہوں نے پھول نگر کے لیے گیس کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جبکہ آب پاشی کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ روپے کا اعلان کیا، بعد ازاں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے حلقہ 142 میں گیس کی فراہمی کے لیے 100 کروڑ روپے جبکہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 کروڑ روپے کا اعلان کیا، پھول نگر کو موٹر وے سے جوڑنے کے لیے ہائی وے اور تحصیل میں ٹیکنیکل کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔تحریک انصاف کا نام لیے بغیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اس ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں، لیکن ان کا سیاسی سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 30 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد
-
کوئٹہ، سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی تحقیقات کیلئے بریگیڈئر بلال علی ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل
-
پولیس ٹریننگ کالج میں کیڈٹس کے پاس اسلحہ ہوتا تو یہ حملہ نہیں دوبدولڑائی ہوتی، محمود خان اچکزئی
-
ہمارے گھر سے نکلنے سے پہلے ایک وزیر استعفیٰ دے گیا، ایک ملک سے بھاگ گیا ،پرویز خٹک
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں نومولود بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
-
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکرگڑھ کا دورہ،قالین بچھانے پر ڈی سی او ناروال کی سرزنش اورسخت برہمی کااظہا ر
-
مریم نواز نے شیخ رشید کو ٹوئٹر سے بلاک کر دیا
-
اسرائیلی فوجیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی الزام میں فلسطینی شہری گرفتار
-
یمنی شہر تعز پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، کم از کم 10 شہری ہلاک
-
وسطی افریقی جمہوریہ میں تشدد کے واقعات، دو درجن سے زائد ہلاکتیں
-
روسی صدر نے حلب پر جنگی طیاروں کے نئے حملوں کا فیصلہ نہیں کیا
-
میرکل باویریا کی اتحادی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی
-
باب ڈلن نے ادب کا نوبل انعام قبول کرنے کی حامی بھر لی
-
عراقی دارالحکومت میں خودکش حملہ، نصف درجن سے زائد ہلاک
-
شمالی کوریا میں سیلاب، ریڈ کراس نے محدود امداد روانہ کر دی
-
فلسطینی حملہ آور اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بن گیا
-
قومی سلامتی کے منافی خبر پر کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے قلمدان واپس لے لیا گیا
-
سیاسی مخالفین ترقی کے سفر کو رکنا چاہتے ہیں انکا سفر چند دن میں ختم ہو جائے گا،نوازشریف
-
دو نومبر کا دھرنا، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا
-
موٹر وے پر افسوسناک حادثہ،پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید ،میجر جلال شدید زخمی
-
کراچی ، ناظم آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ،5 افراد جاں بحق،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
-
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا خیبر پختونخوا کا اسلام آباد اور پنجاب سے رابطہ قائم کرنے والی سڑکوں سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
ن لیگ حکومت اپنا توازن کھو بیٹھی ،حالات بس سے باہر ہوچکے ہیں، اعتزاز احسن
-
نواز شریف نیشنل ایکشن پلان سیاسی حریفوں کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کررہے ہیں،بلاول بھٹو
-
اسلام آباد جانیوالے راستے نہ کھولے گئے تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد پہنچنے کیلئے اپنا راستہ خود نکالے گا،پرویز خٹک کا الٹی میٹم
-
پاکستان کی حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی شدید مذمت
-
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ابھی بہت سارے مراحل طے کر نا ہیں، پرویز رشید سے قلمدان کی واپسی اسی کا حصہ ہے، خرم دستگیر
-
آرمی چیف نے حکومت کو پیر تک کا وقت دیا تھا ، شیخ رشید کا دعویٰ
-
عسکری قیادت کیخلاف سازش کا الزام، حکومت نے دو وفاقی وزراء کی قربانی دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.