دو نومبر کا دھرنا، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اکتوبر۔2016ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دو نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ڈی سی اوز صاحبان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر نافذ العمل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر ڈی سی او سرگودھا دانش افضال سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز نے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلانیہ کے مطابق ضلع بھر میں افواہ پھیلانے‘ اسلحہ کی نمائش‘ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے‘ سڑکوں پر تقاریر کرنے‘ کارنر میٹنگز‘ کسی فرقے/ پارٹی/ گروپ کے خلاف نعرے بازی کرنا اور ریلیاں‘ جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے اور حکم ناموں میں خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کو قطعا برداشت نہیں کیا جائیگا۔ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا میں ڈی سی اوز نے دفعہ 144 کا نفاذ کرکے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :