لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تحر یک انصاف100کے قر یب عہدیدار ان وکارکنان کو پولیس نے گر فتار کر لیا

پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے متحرک اورفعال کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے انکے کے گھروں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں

پیر 31 اکتوبر 2016 11:44

لاہور/رحیم یار خان/ملتان/وہاڑی/پھول نگر/فیصل آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء )پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ‘750کارکنوں کی فہرست پولیس کو فراہم کردی گئی جبکہ پو لیس نے لاہور سمیت15جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں سے85سے زائد تحر یک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کو گر فتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لودھراں،اوکاڑہ،پھول نگر،رحیم یارخان،ملتان اوروہاڑی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے پولیس نے پی ٹی آئی لودھراں کے ضلعی صدرڈاکٹرشیرمحمد،ساہیوال سے مقامی یوتھ ونگ کے صدررضوان شاہ،کبیروالہ سے ضلع خانیوال کا ضلعی صدراوراوکاڑہ سے چوہدری اظہر تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ،پیرمحل اورڈی جی خان سے بھی تحریک انصاف کے اعلی عہدے داروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے متحرک اورفعال کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے انکے کے گھروں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد دھرنے میں کارکنو ں کی شرکت روکنے کے لئے پنجاب پولیس کو تحریک انصاف کے جنونیوں کی گرفتاریوں کا حکم مل گیاجس کے ساتھ ہی پولیس نے لا ہور بھرسے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ سی سی پی او امین وینس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس میں پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ 3ایم پی او کے تحت کارکنوں کو گرفتارکیا جائے اس سلسلہ میں سپیشل برانچ نے تحریک انصاف کے 750متحرک کارکنوں کی فہرست پولیس کوبھیج دی ہے۔