لائسنس یافتہ اسلحے سے کیا گولیوں کی جگہ پھول جھڑتے ہیں : زعیم قادری

کارکنوں کو کڑی دھوپ میں چھوڑ کر خود ائیرکنڈیشنڈ گھروں میں آرام کرنے والے تو تین بھی جیل میں نہیں گزار سکتے لال حویلی کے شیخ بھگا بھگا کر تھکا دیں گے تاکہ اس کے دماغ پر چڑھی چربی پگھلے اوراسے عقل آئے،پریس کانفرنس

پیر 31 اکتوبر 2016 11:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحے سے کیا گولیوں کی جگہ پھول جھڑتے ہیں ۔پی ٹی آئی لیڈر شپ کوکسی بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے اخباری بیان اورپریس کانفرنس سے کتاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پے درپے سیاسی ناکامی کی وجہ سے ذہنی خلجان کا شکارہو چکے ہیں۔

وہ سیاست کی بجائے دہشت گردی جیسے راستے پر چل رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے آرام پرست رہنما تین دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتے۔وہ عوام کو کڑی دھوپ میں چھوڑ کر ائرکنڈیشنڈ گھروں میں آرام کے لئے چلے جاتے ہیں۔عوام ان کی سیاسی منافقت کوا چھی طرح پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اسلام آباد میں جدید اسلحہ لے جانے کے ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

اسلحہ برداروں کوروکنے پر پرویز خٹک نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پختون بھائی سب سے بڑے پاکستانی ہیں۔عمران خان اور ان کے ساتھی سیاست دان نہیں،دہشت گردبن کر ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ریاست پر قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انتشار پسندوں کو احتساب نہیں لاشوں کی ضرورت ہے۔زعیم قادری نے کہا ہم لال حویلی کے شیخ کو بھگا بھگا کر تھکا دیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ بھاگنے سے اس کا وزن کم ہو تاکہ اس کے دماغ پر چڑھی چربی پگھلے اور اسے تھوڑی سے عقل آئے۔

متعلقہ عنوان :