دفعہ144کا نفاذاورتحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں قابل مذمت ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

حکومت اپوزیشن کے سیاسی کارکنوں کوفوری رہاکرے،انسانی حقوق کی تنظیم

منگل 1 نومبر 2016 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2016ء)انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دفعہ144کے نفاذاورتحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہاگیاہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں دفعہ144جیسے قانون اورکریک ڈاوٴن کی گنجائش نہیں ،احتجاج کرنے والے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان کی حکومت اپوزیشن کے سیاسی کارکنوں کوفوری رہاکرے