بھارت کا پاکستان سے اپنے مزید 8سفارتکار واپس بلا نے کا فیصلہ

جمعرات 3 نومبر 2016 11:05

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء ) بھارت نے پاکستان سے اپنے مزید 8سفارتکار واپس بلا لے گا جبکہ 6بھارتی سفارتکا ر پہلے ہی پاکستان چھوڑ چکے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکاروں پر ’را‘ ایجنٹ کا الزام لگا نے کے بعد بھارت نے پہلے ہی پانے 6 سفارتکاروں کو واپس وطن بلا لیا ہے، جبکہ پاکستان نے مزید سفاتکاروں پر اعتراض کیا ہے جس کے بعد انہیں بھی واپس بلا لیا جاے گا ، واضح رہے اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے میں ’را‘ ایجنسی کے ایجنٹوں کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :