وزیر اعلیٰ کے پی کے پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے:مولانا فضل الرحمان

تحریک انصا ف کوآج یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اوریوم سیاہ مناناچاہیے تھا ، سربراہ جمعیت علمائے اسلام

جمعرات 3 نومبر 2016 11:09

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3نومبر۔2016ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصا ف کوآج یوم تشکرکے بجائے یوم ندامت اوریوم سیاہ مناناچاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اپنی زبان سے قوم کو تقسیم کرنے کا باعث بنے اس لیے ان کے خلاف غداری کامقدمہ ہوناچاہیے۔انہوں نے پاناما لیکس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تشویش ہے کہ ناقابل سماعت پٹیشن کیوں راتوں رات قابل سماعت ہوگئی ؟۔ پٹیشن پر سوالات اٹھیں گے کیونکہ مقدمے کا ایک فریق کھلے عا م اسے اپنے دباو کانتیجہ قرار دے رہاہے۔

متعلقہ عنوان :