عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کا بھارت کی ریٹنگز میں اضافے سے انکار

جمعہ 4 نومبر 2016 11:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4نومبر۔2016ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے بھارت کی ریٹنگز میں اضافے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے شہریوں کی فی کس آمدنی عالمی معیار سے بہت نیچے گرگئی، ایس اینڈ پی ریٹنگ اضافے کی خواہش پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کی جانب سے ریٹنگ بہتری کیلئے ایس اینڈ پی پر دباوٴ ڈالا گیا لیکن ریٹنگ ایجنسی دباوٴ میں نہ آئی اور ریٹنگ میں اضافے سے دو ٹوک انکار کردیا۔

ایس اینڈ پی کے مطابق رواں سال اور آئندہ سال بھارت کی درجہ بندی میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے، بھارت میں فی کس آمدنی اب بھی بہت کم ہے۔دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں نہ صرف اضافہ کیا تھا بلکہ پاکستانی معیشت کا آڈٹ لک مستحکم بھی قرار دیا اورپاکستان کی ریٹنگز بی مائنس سے بی کر دی گئی ہے۔ریٹنگز ایجنسی کے مطابق بہتر پالیسوں کے باعث پاکستان کی ترقی اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :