ایف سی اور پنجاب پولیس کے لئے انعامات اور مراعات

اسلام آباد پولیس وزیر داخلہ کے فیصلے سے ناخوش دکھائی دیتی ہے، میڈیا رپورٹس

ہفتہ 5 نومبر 2016 11:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2016ء) جمعرات کا دن ایف سی اور پولیس کے لئے جشن کا دن تھا کیونکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان کے لئے نقد انعامات ، میڈلز اور ویلفیئر سکیموں کا اعلان کیا یہ انعامات عمران خان کے دھرنے کو روکنے کے لئے ان کی کوششوں کے نتیجے میں دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر اسلام آباد کی پولیس برہمی اور ناراضگی کا شکار ہے کیونکہ ان کے لئے کسی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ اسلام آابد کی تقریب میں کسی پولیس سپرنٹنڈنگ اور انسپکٹر کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پولیس کی مایوسی برہمی میں بدل گئی۔

متعلقہ عنوان :