ملک اور صوبہ کے پی کے محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ اقبال ظفر جھگڑا

وزیراعلیٰ کو بھی وفاق کے ساتھ بیٹھ کر معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں حالات ایسے نہج پر نہ لے جائیں کہ گورنر راج یا دوسرا راج آجائے،گورنر خیبر پی کے کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 11:39

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7نومبر۔2016ء) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک اور صوبہ کے پی کے محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ وزیراعلیٰ کو بھی وفاق کے ساتھ بیٹھ کر معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں۔ حالات ایسے نہج پر نہ لے جائیں کہ گورنر راج یا دوسرا راج آجائے۔

(جاری ہے)

مصری بانڈہ میں گزشتہ دنوں پنڈی بھٹیاں موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے ورثناء سے اظہار تعزیت و عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور وزیراعظم واضح کردیا ہے کہ کسی صورت کسی صوبے میں گورنر راج نافذ نہیں کیا جائے گا اور میں خود بھی گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں۔ لیکن معاملات ایسے نہج پر نہ لے جائیں کہ گورنر راج یا کوئی دوسرا راج آجائے۔ شربت گلہ کے بارے میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ عدالت نے شربت گلہ کو ڈی پورٹ کا حکم جاری کیا ہے وفاقی حکومت دیکھے گی کہ آئین اور قانون جو اجازت دیتا ہے وہی پالیسی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :