خبر لیک معاملہ،جسٹس ریٹائر عامر رضا خان کی سربراہی میں 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

منگل 8 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)وفاقی حکومت نے خبر لیک کے معاملے پر جسٹس ریٹائر عامر رضا خان کی سربراہی میں 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے خبر لیک کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسٹس ریٹائر عامر رضا خان اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید، آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ایک ایک افسر کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی کے ٹی او آر زطے ہونا ابھی باقی ہیں واضح رہے کہ خبر لیک کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کی وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا جو پیر کے روز قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے ممبران کے نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔