حکومت نے سرل لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، پرویز مشرف
جودہ حکومت کیخلاف عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج بالکل درست ہے ،ملک کو کرپشن سے نجات اور عوام کو تبدیلی کی ضرورت ہے ، سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ میری فیملی پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی حرام ہے،میرا کوئی آف شور اکاؤنٹ یا آف شور کمپنی ہے نہ ہی میں نے کوئی اثاثے بنائے ہیں سعودی بادشاہ کنگ عبداللہ میرے بھائیوں جیسے ہیں، میرے نام پر اکاؤنٹ کھولا ، ہر مہینے مجھے معقول رقم بھیجتے رہے ، گھر بھی تحفے میں دیا ورنہ میں چھ ماہ تک ایک دوست کے مکان میں کرائے پر رہتا رہا، گفتگو
منگل 8 نومبر 2016 11:06
اسلام آباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8نومبر۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان جنرل(ر)پرویزمشرف نے کہا کہ حکومت نے سرل لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اور اس طرح کی کوششیں کارگل میں سابقہ ادوار میں بھی کی گئی تھیں،موجودہ حکومت کیخلاف عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج بالکل درست ہے ملک کو کرپشن سے نجات اور عوام کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی اور نوازشریف کے ذاتی تعلقات پاکستانی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں جسکی وجہ سے بھارتی جارحیت اور انتہا پسندی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جب ملک اندرونی خلفشار اور عوام بدحالی کا شکار ہوگئی تو پڑوسی ملک ہمیں دباتا رہے گا۔(جاری ہے)
میرے دور حکومت میں ملک کی جی ڈی پی بھارت سے کہیں زیادہ تھا،عوام خوشحال تھی،ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا جسکی وجہ سے بھارتی حکمران آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کی ساکھ خراب کرنا بری بات ہے۔پانامہ لیکس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے،سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے ،اگر حکمرانوں کو پاکستان اور اپنی عزت کا خیال ہو تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔پرویز مشرف نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کھرب پتی ہیں۔دبئی اور لندن میں تمام ٹیکسی ڈرائیور کو بھی انکی جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا علم ہے۔ہمارے ملک کے آ ئین میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے۔میری فیملی پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی حرام ہے۔میرا کوئی آف شور اکاؤنٹ یا آف شور کمپنی ہے نہ ہی میں نے کوئی اثاثے بنائے ہیں۔سعودی بادشاہ کنگ عبداللہ میرے بھائیوں جیسے ہیں۔انہوں نے میرے نام پر اکاؤنٹ کھولا اور ہر مہینے مجھے معقول رقم بھیجتے رہے اور مجھے گھر بھی تحفے میں دیا ورنہ میں چھ ماہ تک ایک دوست کے مکان میں کرائے پر رہتا رہا۔اب اللہ کا شکر ہے میرا لیکچرز سرکٹ کی فیس ایک سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر فی40منٹ ہے اور میں کتابیں لکھ کر اپنا خرچ چلاتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ 1999ء میں نوازشریف کو سزائے موت دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے کہنے پر شریف فیملی کو ملک سے باہر جانے دیا۔سعودی عرب اور پاکستان حکومت کے مشترکہ دوست لبنان کے صدر الحریری نے مجھے فون کرکے بتایا کہ شاہ عبداللہ نے آپ سے اپنے دوست شریف خاندان کی رہائی کی درخواست کی مگر آپ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا جس پر وہ ناراض ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللہ سے خصوصی ملاقات کے دوران میں نے شریف فیملی کو ملک سے باہر جانے دیا۔پرویز مشرف نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ آرمی چیف سمیت تمام کورکمانڈر ملک کی صورت حال پر سخت پریشان ہیں کیونکہ عوام کی امیدیں آرمی سے وابستہ ہیں مگر آئین میں اس معاملے پر کوئی حل موجود نہیں۔پاکستان آرمی کو کوئی بھی فیصلہ اچھی نیت کے ساتھ پاکستان اور اسکی عوام کے وسیع تر ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لینا چاہئے۔قانون میں ترمیم کرکے سیاستدانوں نے آرمی کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں اور اس وقت تمام امیدوں کا محور سپریم کورٹ ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کو ملکی و عوامی مفاد کو نظر میں رکھ کر پاکستان کے حق میں فیصلہ دینا چاہئے کیونکہ ملک کو کرپشن اور عوام کو حکمرانوں سے نجات کی ضرورت ہےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 8 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
جاوید ہاشمی کا دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو نے کا امکان ،باضابطہ اعلان کل کرینگے
-
جسٹس عامر رضا خان کا مسلم لیگ(ن) سے گہرا تعلق سامنے آگیا
-
لاہور میں عوام سے بجلی کے بل کی مد میں ہر ماہ 12 ارب روپے وصول کئے جانے کا انکشاف
-
الیکشن کمیشن کی پارلیمینٹرینز کے اثاثوں کی چھان بین بارے سفارشات تیار
-
پانامہ تحقیقات سے قبل ہی وزیراعظم کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ، عمران خان
-
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو آلودہ دھند کا ملبہ بھارت پر ڈالنے کی کوشش ناکام ، حکومتی بیان مسترد
-
لاہور،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی خاوند کے حق میں بیان دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی
-
دریاخان،پی ٹی آئی کارکن اللہ دتہ کی طرف سے عمران خان سے دو سو روپے فیس واپس کرنے کی خبر جھوٹی ثابت ہوگئی
-
داعش کا موصل سے قبضہ چھڑانے کے لئے آپریشن جاری
-
امریکی خلا باز خلائی سٹیشن سے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرینگے
-
عوام کیلئے گھر بیٹھے مفت ماہانہ آمدنی کا پروگرام
-
امریکی حکام نے داعش کیخلاف رقہ میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
1950 میں گم ہونے والا ایٹم بم مل گیا
-
بھارت اپنے کھودے گڑھے میں خود ہی گر گیا
-
برطانوی وزیراعظم کا دورہ بھارت، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
-
اسلام امریکہ کا تیسرا بڑا مذہب بن گیا
-
ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف
-
طبل جنگ بج گیا، روس کیخلاف تین لاکھ نیٹوفوجیوں کو تیار رہنے کا حکم
-
سنی لیون کے نام میں شامل لفظ ’لیون‘ کا مطلب پہلی مرتبہ سامنے آگیا
-
پانامہ لیکس کیس ،فریقین سے دستاویزی شواہد15نومبر کوطلب
-
خبر لیک معاملہ،جسٹس ریٹائر عامر رضا خان کی سربراہی میں 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
-
عوام کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم کی آج لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کرنے کی ہدایات
-
آرمی چیف نے 9دہشتگردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کر د ی
-
کراچی پولیس نے امجد صابری سمیت 9ہائی پروفائل کیس حل کرلیے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
-
کراچی، فیصل رضا عابدی اور ایم ڈبلیوایم رہنماو کی گرفتاری کیخلاف ملیر میں احتجاجی مظاہرے نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی
-
نواز شریف پاناما لیکس معاملے پر احتساب کیلئے تیار نہیں،عمران خان
-
خیبر تختونخواہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرے،احسن اقبال
-
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ کی وضاحت کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی
-
سزا ختم ہو نے کے بعد عدالتی احکامات کے مطابق شربت گلہ کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا،محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا
-
سرل لیکس کمیشن کا قیام ایک بار پھر کہتا ہوں انا للہ و انا الیہ راجعون، ڈاکٹر طاہر القادری
-
حکومت نے سرل لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، پرویز مشرف
-
جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے قائمقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.