پی ٹی آئی ملکی سیاست میں قصہ پارینہ بن چکی ہے،مولانا فضل الرحمن

بلاول بھٹو سمجھدار بچہ ہے میں نے انکو سبق دیا ہے امید ہے وہ غلطی نہیں کریگا امریکہ و انڈیا سے جنگ نہیں چاہتے چین جیسی دوستی کے حق میں ہیں ، مغربی اقوام کو اسلام کی منفی تصویر دیکھا کر گمراہ کیا گیا ہے،سندھ کے رہنماؤں کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 11:47

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے مگر مغربی اقوام کو اسلام کی منفی تصویر دیکھا کر گمراہ کیا گیا ہے ہم ان کو آج بھی دعوت دیتے ہیں وہ جارحیت پسندانہ اور اسلام دشمن روش ترک کر ہمارے ساتھبرابریی کی بنیاد پر دوستی کر کے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنماؤں سید سراج احمد شاہ امروٹی ، آغا سید ایوب شاہ ، مولانا عبدالحق مہر ، مولانا محمد رمضان پھپلوٹو و دیگر کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیائے انسانیت کو جنگ کی نہیں امن کی ضرورت ہے عالمی قوتین امن کے قیام کیلئے سنجیدہ کردار ادا کریں ہم امریکہ و انڈیا سمیت کسی سے جنگ نہیں چاہتے چین جیسی دوستی کے حق میں ہیں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ ددہشت گردی کے واقعات فرقہ وارانہ اور سیاسی خلفشار ی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں عالمی قوتوں اور پڑوسی ممالک کو بھی اس کی مذمت اور انکو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان میں استحکام اور امن پورت خطے اور مغربی ممالک کے مفاد میں ہے مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان مشکل حالات میں وہ انتشاری سیاسی کر کے سازشی مہرے کا کردار ادا کر رہے ہیں اسلئے انہیں پوری قوم مسترد کر چکی ہے پی ٹی آئی ملکی سیاست میں قصہ پارینہ بن چکی ہے بلاول بھٹو کے اس بیان پر کہ (ناکام کپتان کیساتھ ملکر حکومت کے خلاف تحریک چلائینگے ) کہا کہ بلاول بھٹو سمجھدار بچہ ہے ایسا نہیں کریگا میں نے انکو سبق دیا ہے امید ہے وہ غلطی نہیں کریگا ۔