وزیر اعظم نواز شریف کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات

ملک کی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 10 نومبر 2016 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اقتصادی صورت حال پرمشاورت اور بات چیت بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز صدر ہاؤس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ملاقات کے دوران صدر مملکت نے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کو خوش آئندہ قرار دیا اور وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی قابل قدر کارکردگی کو سراہا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی دونوں رہنماؤں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پر زور دیا جبکہ آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔