بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری

پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کارروائی،بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا پاکستان میں 6بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا

جمعرات 10 نومبر 2016 11:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں ایک بار پھر بالا اشتعال گولہ باری ‘ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی شام بھارتی مسلح افواج نے شاہ کوٹ اور جورا سیکٹر پر توپ خانے سے پاکستانی آبادی والے علاقوں میں گولہ باری کی اور کیل سیکٹر میں بھی مارٹر گولے فائر کئے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپوں کے منہ بند ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کی جانب سیپہلی بار آرٹلری کا استعمال کیا گیا بھارتی فوج سویلین آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان میں 6بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا۔ ان بھارتی سفارتکاروں کو واہگہ بارڈر پر امیگریشن کلیرنس کے بعد پاکستانی حکام کی سخت نگرانی میں بھارت روانہ کیا گیا۔ ملک بدر کیے جانے والے بھارتی سفارتکاروں بھارتی اتاشی، اموس، مہوش کمار، ہمیش کمار، بھارت سنگ اور ایک اور سفارتکار شامل ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھارتی سفارتکار پاکستان میں جاسوس اور دہشت گردی کی وارداتوں کی پشت پناہی میں ملوث تھے۔ چینی ویانا کنونشن کے تحت گرفتار کرنے کی بجائے آزاد آکیا گیا۔