عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی نئے گورنر سندھ مقرر

آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

جمعرات 10 نومبر 2016 11:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء) عشرت العباد کا 14 سالہ دور ختم ‘ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا ‘ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے‘ صدر مملکت منون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کرن کی منظوری دے دی ہے اور ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعید الزمان صدیقی آج عشر العباد کی جگہ اپنے عہدے کا چارج سنھبالیں گے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد چودہ سال سے زائد عرصہ تک گورنر سندھ رہے جو کہ کسی بھی گورنر کا طویل ترین عرصہ ہے۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد13سال11مہینے23دن گورنر کے عہدے پر فائز رہے،وہ تاریخ کے سب سے زیادہ عرصے سے فائز ہونے والے گورنر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد2دسمبر2002ء کو سندھ کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے تھے۔انہوں نے 4صدور،8وزیراعظم،6وزرائے اعلیٰ سندھ کے ساتھ کام کیا ہے۔انہیں اپنے گورنر شپ کے دوران وفاق کی جانب سے تین بار عہدے سے مستعفی ہونے کا حکم ملا تھا تاہم ذاتی تعلقات کی بنیاد پر اپنے عہدے پر قائم رہے۔2015ء میں بھی انہیں نوازشریف حکومت نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہہ دیا تھا تاہم آصف علی زرداری کی روابط کی وجہ سے معاملہ منسوخ ہوگیا

متعلقہ عنوان :