پاک امریکہ تعاون کا تسلسل دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہت اہم ہے،اسحاق ڈار

جمعرات 10 نومبر 2016 11:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10نومبر۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کا تسلسل دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔امریکہ کے قومی دن اور الیکشن ڈے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکہناتھا کہ وہ امریکہ کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک کی حیثیت سے امریکی دوستوں کے صدارتی انتخاب کے موقع پر احساسات اور جذبات کو سمجھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات آزادی، جمہوریت، انفرادی حقوق اور عوام کی طاقت پر یقین سے متعلق مشترکہ تصورات پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم د نواز شریف نے 2013 ء میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے اب تک پاک امریکہ تعلقات کو وسیع البنیاد، کثیر جہتی،سودمند بنانے کی کوشش کی۔ان کامزید کہناتھا کہ امریکہ پاکستان کا اہم اقتصادی اور ترقیاتی شراکت دار ہے ہم دونوں ممالک کے مابین ترقیاتی تعاون کو سراہتے ہیں عوام کے باہمی فائدے کے لئے تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں

متعلقہ عنوان :