ہمارے چین کے دورے کے دوراں سی پیک منصوبے کاپہلاقافلہ گوادربھیجنے کافیصلہ ہوا، مولانا غفور حیدری

قافلہ گوادرپہنچ چکا،13نومبرکووزیراعظم میاں محمدنوازشریف افتتاح کرینگے،چین اورپاکستان کاعوام اورحکومتیں ایک دوسرے کیلئے ایک جان ہیں، لازوال دوستی سے سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیامیں سب سے بڑا طاقتورمعاشی ملک متعارف ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 13:02

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13نومبر۔2016ء)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اورجمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ ہمارے چین کے دورے کے دوراں سی پیک منصوبے کاپہلاقافلہ گوادربھیجنے کافیصلہ ہوا،سی پیک کاقافلہ گوادرپہنچ چکاہے،13نومبرکووزیراعظم میاں محمدنوازشریف اس کاافتتاح کرینگے،چین اورپاکستان کاعوام اورحکومتیں ایک دوسرے کیلئے ایک جان ہیں،چین کی لازوال دوستی سے سی پیک منصوبہ سے پاکستان دنیامیں سب سے بڑا طاقتورمعاشی ملک متعارف ہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے چین کی حکمران پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائناکی خصوصی دعوت پرپاکستان کی وفدمیں شامل پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،اے این پی،پختونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی ،ق لیگ ،جمعیت علماء اسلام سمیت 8جماعتی وفدکی اپنی قیادت میں چین کے کامیاب دورے کے بعدسندھ صحافی سنگت شکارپورکے صدرعبدالمنان حنفی کی قیادت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ پاکستان اورچین کاباہمی 70سالہ تاریخی دوستی ہے چین کے ساتھ دوستی سے ہمیں خطے میں معاشی استحکام ملاہے چائنااورپاکستان کااقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان بالخصوص گوادرایک میگاسٹی بنے گاگوادرمیں دیگرترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہیں جبکہ صنعتی زون سے پوراعلاقہ پسماندگی سے نجات حاصل کرکے ترقی کے منازل طے کریگی،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روزگارکے مواقع بڑھنے سے احساس محرومیوں کابھی خاتمہ ہوجائے گا،ہمارے دورے کے بعدچین کاسی پیک کاپہلاقافلاروانہ کرناکامیاب دورے اوراعتمادکامظہرہے اس سے دونوں ممالک کے مابین مزیدتعلقات مستحکم ہونگے ،وزیراعظم کاگوادرمیں پہلے قافلے کی افتتاح کے بعدسی پیک معاہدہ پرعمل باقاعدہ شروع ہونے سے وطن عزیزمعاشی طورپراپنے پاؤں پرکھڑاہوجائے گا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے چین کے دورے کے حوالے سے بتایاکہ چین کی حکمران پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف چائنانے میری قیادت میں وفدکاجگہ جگہ شانداراورپرجوش استقبال کیااورنہ صرف پاکستان دوستی بلکہ چین اورپاکستان ایک دوسرے کے بھائی ہونے کاثبوت دیاجسے کبھی نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ عنوان :