شربت گلہ علاج کے لیے جلد بھارت جائیں گی ، نئی دہلی میں افغان سفیر کا ٹوئٹ

پیر 14 نومبر 2016 11:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء)افغانستان میں مونالیزا کے نام سے دنیا میں شناخت بنانے والی افغان خاتون شربت گلہ جلد ہی علاج کی غرض سے بھارت جائیں گی۔ بھارت میں افغان سفیر ڈاکٹر شیدا ابدالی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ شربت گلہ "جلد ہی مفت علاج کے لیے بھارت میں ہوں گی۔

(جاری ہے)

" تقریباً تین دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان میں بطور پناہ گزین مقیم رہنے والی شربت گلہ کو رواں ماہ کے اوائل میں ہی ایک عدالت نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں 15 دن کی قید، ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ اور ملک بدری کی سزا سنائی تھی۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہیں اور پاکستان میں بھی انھوں نے اپنی قید کی مدت اسپتال میں گزاری جب کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی طرف سے علاج کی پیشکش کے باوجود انھوں نے افغانستان واپسی کو ترجیح دی۔ وہ گزشتہ بدھ کو ہی کابل پہنچیں جہاں افغان صدر اشرف غنی نے ان کا خیرمقدم کیا اور انھیں ایک گھر کی کنجی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی آبادکاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :