شکیل آفریدی کی رہائی ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں شام

پیر 14 نومبر 2016 11:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14نومبر۔2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ترجیحات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کو سرفہرست رکھا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کو پاکستانی حکام کے ساتھ شکیل آفریدی کی رہائی کا ٹاسک دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے دو مئی 2012 ء کو ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن میں شکیل آفریدی نے تعاون کیا تھا۔ شکیل آفریدی کے خلاف غداری سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ امریکی حکام نے اس سے قبل ان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام پر کافی دباؤ ڈالا تھا۔ تاہم عسکری قیادت کی رکاوٹ کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔