قطری شہزادہ قومی خزانے کی لوٹ مار،منی لانڈرنگ،دیگر جرائم میں ملوث نکلا

شریف خاندان کے حق میں گواہی دینے والے حمد بن جاسم بن جبار الثانی اپریل2007ء سے26جون2013ء تک قطر کے وزیراعظم رہے قطری شہزادے حمد بن جاسم کی 2 آف شور کمپنیوں میں حصص ہیں،حمد بن جاسم پر منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات بھی لگتے رہے اسلحہ ڈیل کے دوران70لاکھ پونڈ کی منی لانڈرنگ کی، 500ملین پاؤنڈ کی اسلحہ ڈیل میں7 ملین پاؤنڈ کمیشن حمد بن جاسم کو منتقل کیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2016ء)قطر کا شہزادہ شیخ حمد بن جاسم الثانی قومی خزانے کی لوٹ مار،منی لانڈرنگ و دیگر جرائم میں ملوث نکلے،شیخ حمد بن جاسم الثانی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان کی طرف سے ایک خط جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان نے لندن میں فلیٹس ان کی طرف سے دی گئی رقم سے خریدے اور یہ رقم حمد بن جاسم اور شریف خاندان کے رئیل سٹیٹ کے مشترکہ کاروبار کے اختتام پر شریف خاندان کو دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ حمد بن جاسم الثانی1959ء کو پیدا ہوئے۔ شریف خاندان کے حق میں گواہی دینے والے حمد بن جاسم بن جبار الثانی اپریل2007ء سے26جون2013ء تک قطر کے وزیراعظم رہے،حمد بن جاسم جنوری1992ء سے 26جون2013ء تک قطر کے وزیرخارجہ رہے،ان کا نام بھی پانامہ لیکس میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس کے مطابق قطری شہزادے حمد بن جاسم کی 2 آف شور کمپنیوں میں حصص ہیں،حماد بن جاسم بھی مختلف الزامات کی زد میں رہے ہیں،ان پر منی لانڈرنگ اور رشوت کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔

انہوں نے قطر کی ایک اسلحہ ڈیل کے دوران70لاکھ پونڈ کی منی لانڈرنگ کی تھی اور سئمز کے ساتھ 500ملین پاؤنڈ مالیت کی اسلحہ ڈیل میں7 ملین پاؤنڈ کمیشن ان کی کمپنی کو منتقل کیا گیا جس کمپنی کا شہزادہ حماد بن جاسم بینی فشری تھا۔حماد بن جاسم کا کمیشن ہیب اور ہوانہ نامی ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا،اسلحہ ڈیل کے وقت وہ وزیرخارجہ تھے۔بی اے ای کی جانب سے ڈیل کی مد میں قطر شہزادے کو7ملین پاؤنڈ کا کمیشن دیا گیا تھا۔

شیخ حماد بن جاسم500ملین پاؤنڈز کی اسلحہ ڈیل کے وقت قطر کے وزیرخارجہ تھے،7ملین پاؤنڈ کا کمیشن شیخ حماد بن جاسم کی نیو جرسی میں آف شور اکاؤنٹس میں بھی جمع کرایا گیا تھا،منی لانڈرنگ روکنے کی مہم کے نتیجے میں نیوجرسی فنانشلز کمیشن نے7ملین پاؤنڈز منجمند کئے تھے،نیوجرسی فنانشلز سروِسز کمیشن نے قطر سے آنے والے 7ملین پاؤنڈ فریز کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردیں۔

حماد بن جاسم نے نیوجرسی کمیشن میں رضاکارانہ تلافی کی مد میں6ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کی۔حمد بن جاسم پر قطر کے سابق سرکاری ترجمان فواز العطیہ پر تشدد اور غیر قانونی حراست کا بھی الزام ہے اور ان پر فواز العطیہ نے لندن میں کیس بھی کر رکھا ہے۔فواز العطیہ نے الزام لگایا ہے کہ شیخ حماد بن جاسم الثانی نے مغربی دوحہ میں 20ہزار مربع میٹر زمین خریدنے کیلئے دباؤ ڈالا اورہراساں کیا۔

علاوہ ازیں عہدے سے علیحدگی کے بعد قطری حکومت نے شیخ حماد بن جاسم کی سرکاری رقوم کی دنیا بھر میں نجی اکاؤنٹس میں منتقلی کی تحقیقات شروع کیں۔بعد ازاں قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ان تحقیقات اور مقدمات کو ختم کردیاگیا تاہم بعد ازاں قطری حکومت نے شیخ حماد بن جاسم پر معاہدے پر عمل نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ شیخ حماد وعدے کے مطابق رقم کی ادائیگی میں ناکام ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :