تحریک انصاف کا نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ

آئینی داخواست میں نواز شریف اور مریم نواز کو بھی فریق بنایا جائے گا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے نیوز گیٹ کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی جانیوالی آئینی داخواست میں وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو بھی فریق بنایا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے ایک اہم اجلاس میں خبر لیک کے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کا موقف ہے کہ خبر لیک کے معاملے پر ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی منظور نہیں یہ کمیٹی اصل ملزمان کو سامنے نہیں لا سکتی اس لیے اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گے، خبر لیک مقدم میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی فریق بنایا جائے گا۔