تحریک انصاف کے وکلاء کی کوئی غلطی نہیں، عمران خان کی ہے ، مریم نواز

جمعہ 18 نومبر 2016 11:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکلاء کی کوئی غلطی نہیں ہے،غلطی تحریک انصاف کے سربراہ کی ہے جو لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلاء عدالت میں کیس کی درست طریقے سے پیروی کر رہے ہیں،وکلاء کا کوئی قصور نہیں ہے تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے