او آئی سی رکن ممالک کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمائت،سعودی عرب کی حفاظت کیلئے تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 18 نومبر 2016 11:46

جدہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2016ء) او آئی سی رکن ممالک نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی حمائت اور سعودی عرب کی حفاظت کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی‘ دفتر خارجہ ک ترجمان جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی‘ مشیر خارجہ نے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا اور او آئی سی اور رکن ممالک نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمائت کی ترکی کے وفد نے ہمیشہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے کشمیر کے مسئلہ کے حل پر زور دیا اور اجلاس میں مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر میں اقوام متحدہ کے مشن کو رسائی دے۔

(جاری ہے)

او آئی سی کے ارکان نے سعودی عرب میں میزائل حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کی حفاظت کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔