ملکی سیاست صحیح سمت میں جاری ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی، اسحاق ڈار

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی سیاست صحیح سمت میں جاری ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔ بہت سے لوگ لندن گئے اور آئے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جہانگیر بدر مرحوم پیپلزپارٹی کے مخلص کارکن تھے۔ ان کی وفات سے خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جہانگیر بدر مرحوم سے سیاست میں ہمیشہ صبر وتحمل اور بردباری کو فروغ دیا۔

ان کی سیاسی رائے الگ تھی لیکن ہماری دوستی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ٹھیک سمت میں جارہا ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرئے گی۔ اس وقت ملک میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔2018ء موجودہ حالات سے زیادہ بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ لندن گئے اور وہاں سے آئے لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کوئی بچوں سے ملنے جارہا ہے تو شک نہ کیا جائے۔

پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے اور حق اور سچ کی فتح ہوگی۔اس معاملے کا شفاف احتساب ہوناچاہیے۔ مخالفین میں دھرنے میں کامیابی ملی نہ اس معاملے پر ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حامد خان کا پانامہ لیکس سے علیحدگی کے معاملے پر بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی سے جواب طلب کیا جائے۔ سی پیک کا کریڈٹ سب کو جانا چاہیے ملک اب بہت سے چیلنجز سے گزر رہا ہے اس لیے ملکی اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں چارٹرڈ اکانومی پر زور دینا ہوگا حکومت اور ادارے مستحکم ہیں۔

متعلقہ عنوان :