قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر مقرر

ندیم افضل چن سیکرٹری جنرل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سیکرٹری اطلاعات ہونگے پارٹی میں مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ہے ، اُمیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،قمر زمان کائرہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:05

لاہور،لالہ موسیٰ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر جبکہ ندیم افضل چن کو سیکرٹری جنرل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پنجاب کو اآر ڈیننشن کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، فیصلے کے نوٹیفکیشن کی کاپیاں ملک بھر کے تمام ضلعی دفاتر کو ارسال کرد ی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آئندہ دو چار روز تک مزید عہدے بھی دیدئے جائیں گے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب نے منتخب صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں مجھ پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔ میں انشاء اللہ ان کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔ پیپلز پارٹی ایک روایت ہے جو کبھی ختم نہ ہو گی۔ بلاول بھٹو اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور پارٹی کو اچھے انداز میں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اور پارٹی کے اعتماد پر میں اپنی پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دوران لالہ موسیٰ میں کائرہ کے ڈیرے پر کارکنوں کے بھنگڑے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔