الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کر لیا

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا2سال کے اثاثوں سے مواز نہ، انتخابی اخراجات پر نظر رکھی جائے گی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کر لیا، ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کا2سال کے اثاثوں سے مواز نہ کیا جائے گا، انتخابی اخراجات پر نظر رکھی جائے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے فریم ورک تیار کر لیا ہے، الیکشن کمیشن ارکان کے اثاثوں کا گزشتہ 2سال کے اثاثوں سے موازنہ کرے گا اور انتخابات کے دوران امیدواروں کے اخراجات کو مانیٹر کیا جائے گا، زائد اخراجات کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔