پشاور، نوجوان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگی پڑگئی

ٹریفک پولیس نے گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح کو 200روپے جرمانے کی پرچی بھی تھما دی

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2016ء)پشاور میں نوجوان کو ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگانا مہنگا پڑ گیا، ٹریفک پولیس نے نہ صرف گاڑی سے نمبر پلیٹ اتار دی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح کو 200روپے جرمانے کی پرچی بھی تھما دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح امریکہ میں دکھائی دیں نہ دیں، پشاور میں ضرور نظر آتے ہیں، ایک شہری کو تو ٹرمپ سے اتنی محبت ہے کہ اپنی گاڑی پر اس کے نام کی نمبر پلیٹ لگا دی۔

ٹریفک وارڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ دیکھی تو نوجوان کو روک کر نہ صرف نمبر پلیٹ ضبط کر لی بلکہ نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا اسے 200روپے جرمانہ بھی دینا پڑا۔ نوجوان نے ٹرمپ ون نمبر پلیٹ کے بدلے 200روپے کا چالان قبول کر کے نو منتخب امریکی صدر سے محبت کا حق ادا کر دیا۔