بھارتی فوج کو پھر منہ کی کھاناپڑی، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ (کوارڈ کاپٹر) مارگرایا

طیارہ 60 میٹر پاکستانی حدودمیں داخل ہوا تھا، ڈرون کا ملبہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا

اتوار 20 نومبر 2016 08:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء) بھارتی فوج کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھاناپڑی، مستعد پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا ، لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹرمیں آگاہی پوسٹ پر بھارتی فوج کا ڈرون طیارہ (کوارڈ کاپٹر) مارگرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی مسلح افواج کا (کوارڈ کاپٹر ) ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر پاک فوج کی آگاہی پوسٹ پر اہلکاروں نے بھارتی ڈرون کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر نشانہ بنایا اور طیارہ مار گرادیا گیا ۔

بھارتی ڈرون 60 میٹر پاکستانی حدود کے اندر گھس چکا تھا پاکستانی فوج نے ڈرون کا ملبہ بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ جاسوسی کیلئے پاکستانی حدود میں بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :