چیف جسٹس نے جسٹس امیرہانی مسلم اور نہال ہاشمی کی ملاقات کی خبر کا نوٹس لے لیا

ٹی وی رپورٹر اور عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اتوار 20 نومبر 2016 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20نومبر۔2016ء)چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس امیرہانی مسلم اور نہال ہاشمی کی ملاقات کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی وی رپورٹر اور عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس امیرہانی مسلم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کے درمیان ملاقات کی خبر پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹی وی کی رپورٹ بے بنیاد اور قابل مذمت ہے جس کا مقصد بظاہر عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنا ہے۔اس پورٹ میں عدلیہ اور ججز کی توہین کی گئی ہے اور پانامہ لیکس کیس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔رپورٹ شائع کرنے والے چینل کے رپورٹر اور دیگر عملے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :