وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،صوبائی دارالحکومت میں حالیہ واقعات بارے ابتدائی رپورٹ پیش
”وسائل دےئے ہیں پولیس نتائج دے“،وزیراعلیٰ شہبازشریف کاملزمان 72گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دارہوں اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جاؤں گا،ملت پارک میں قتل اورگارڈن ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو 72 گھنٹے میں یقینی بنایا جائے،:شہبازشریف
بدھ 23 نومبر 2016 10:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں لاہور میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے جرائم کے بعض واقعات خصوصاً ملت پارک میں 5 افراد کے قتل، گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک سگنل پرگاڑی میں دن دیہاڑے ڈکیتی اور لوئر مال میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے کیسوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور اس ضمن میں پولیس حکام نے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور جیسے شہر میں جرائم کے ایسے واقعات رونما ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملت پارک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 5 افراد کے قتل اور گارڈن ٹاؤن میں ٹریفک سگنل پر رکی گاڑی میں دن دیہاڑے ڈکیتی جیسے واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے جرائم کے ان واقعات پر پولیس حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اربوں روپے کے وسائل دیئے گئے ہیں اوراسی طرح تربیت اور جدید آلات سے لیس کیا گیاہے تاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دے سکے لیکن ان تمام وسائل اور تربیت کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ حالیہ واقعات کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کہاں تھی؟ علاقے میں گشت کا کیا نظام تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے ایسے واقعات کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کو وسائل دیئے ہیں تو نتائج دینا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس کو موثر انداز میں فعال اورمتحرک کردارادا کرنا ہوگا۔اس طرح معاملات نہیں چلیں گے اور میں ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ان واقعات میں ملوث ملزمان کو 72 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانا آپ کی ذمہ داری ہے اور آپ کو اس ذمہ داری کو بطریق احسن ادا کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں صوبے کے عوام کا خادم ہوں اور صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ذمہ دار ہوں اور اس مقصد کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔ پولیس صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنائے اور جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کو آئندہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی، یہی وجہ ہے کہ محکمہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اربوں روپے صرف کئے گئے ہیں۔ پولیس کو سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے فعال، متحرک اور موثر انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زبانی جمع خرچ سے نہیں بلکہ پولیس کی کارکردگی سے اسی وقت مطمئن ہوں گے جب عوام پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کریں گے اوریہ اسی وقت ممکن ہوگا جب پولیس اپنے فرائض مزید محنت اورتندہی سے سرانجام دے گی ورعوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شرکت کیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 23 نومبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،صوبائی دارالحکومت میں حالیہ واقعات بارے ابتدائی رپورٹ پیش
-
نادرا کی شناختی کارڈ تصدیق مہم ،58ہزار شناختی کارڈ مشکوک نکلے
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کی پراپرٹی سیکٹر کو ایمنسٹی سکیم دینے کی سفارش
-
نوازشریف نے جائیدادکی ملکیت تسلیم کرلی تواب ثبوت بھی وہی دیں،پرویزالٰہی
-
نیکٹا کا الیکٹرانک میڈیاپرکالعدم دہشتگردتنظیموں کے پیغامات کی تشہیرکانوٹس
-
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
-
پا پانامہ لیکس کیس بہت آسان اور مختصر ہے، اعتزاز احسن
-
پاکستان ریلوے رواں مالی سالی کوئی منصوبہ شروع نہ کر سکا ، ریلوے پولیس کا سالانہ خسارہ اربوں روپے بڑھ گیا
-
سپریم کورٹ، پی ٹی سی ایل ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت
-
بھارت کا جوہری میزائل اگنی ون کا کامیاب تجربہ
-
جاپان ،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی
-
یمن،تعزکے اہم فوجی اڈے پرسرکاری فوج کا کنٹرول،30 باغی ہلاک
-
اسرائیل میں بے قصور فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع
-
مصری مبلغ کا مہدی منتظر ہونے کا دعوی
-
ترک حکومت نے بچوں کی شادی کا مجوزہ قانون واپس لے لیا
-
روسی فوجیوں کی گرفتاری اشتعال انگیزی ہے، ماسکو حکومت
-
امریکہ، دو سالہ بچی کی دماغی موت کے ٹیسٹ کے خلاف والدین عدالت جا پہنچے
-
جنوبی کوریا، چینی ماہی گیر کشتی ڈوب گئی، ایک ماہی گیر لاپتہ ،سات کو زندہ بچا لیا گیا
-
پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے ، آلات حرب کا استعمال قیام امن کیلئے نا گزیر ہے،کستانی ہتھیاروں نے عالمی منڈیوں میں اپنا لوہا منوایا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے باعث پاکستان کی فضاء سرمایہ ... مزید
-
بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کر دیا ہے،آرمی چیف
-
ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پھر دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
-
”را“ کی پا کستان میں مداخلت اور گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو بارے ڈوزیئر تیار، اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،سرتاج عزیز
-
لندن ثبوت ڈھونڈ نے نہیں اپنے بچوں سے ملنے گیا تھا، عمران خان
-
پشاور، روڈ کنارے نصب بم دھماکے سے 3اہلکار شہید ، 5زخمی
-
پاکستان نے ایٹمی توازن قائم کر کے خطے کو حادثے سے محفوظ رکھا،صدرممنون
-
پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی لاش کو مسخ کرنے کی خبر کی تردید
-
دفاعی آئیڈیاز 2016ء نمائش کا پہلا دن
-
پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت دی جائے، ڈاکٹرملیحہ لودھی
-
وزیر اعظم ملک کو قرض کی دلدل کی جانب دھکیل رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات
-
سعودی عرب ، خواجہ سراؤں کو عمرہ ویزا دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری
-
سعودی عرب نے پاکستانی تاجروں کو دو سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان کر دیا
-
وزیر اعظم کا چوہدری نثار کو فون، خیریت دریافت کی ،نیک خواہشات کا اظہار
-
پاک ترک سکول بند نہیں کئے ،چارج پاکستانی عملے نے سنبھال لیا ہے، بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.