پا پانامہ لیکس کیس بہت آسان اور مختصر ہے، اعتزاز احسن

قطری شہزادے کے عدالت میں پیش نہ ہونے سے شریف خاندان کو نقصان ہو گا پانامہ لیکس کیس میں شریف خاندان سمیت وزیر داخلہ کے بیانات کافی ثبوت ہیں، پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 23 نومبر 2016 11:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر ایڈووکیٹ اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس بہت اسان اور مختصر ہے، تحریک انصاف کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے، قطری شہزادے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت مٰں شریف خاندان کو بہت نقصان ہو گا، پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف اور ان کے خاندان سمیت وزیر داخلہ چوہدری نثار خان کے بیانات کافی ثبوت ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے جائیداد کا اعتراف کر چکے ہیں اور انہوں نے خود ثابت کرنا ہے کہ پیسہ کیسے گیا اور لندن کے فلیٹ خرید سے12ملین درہم کسی بریف کیس میں نہیں گئے، منی لانڈرنگ کی گئی پانامہ لیکس کیس بہت آسان اور مختصر ہے، تحریک انصاف کے سابقہ وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت کے سامنے 3بیانات رکھ دیئے ہیں وہ بہترین ثبوت ہے تحریک انصاف کیلئے اس کے علاوہ اور کوئی ثبوت نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم نواز شریف کے متعدد موقع پر مختلف خطابات ثبوت کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا نواز شریف کے وکلاء نے مجھے بتایا کہ ہم نے نواز شریف کو سمجھایا کہ آپ اور آپ کے خاندان کے بیانات میں بہت تصادات پائے جاتے ہیں، آپ خود اپنے متصاد بیانات کے باعث خود پھنس جائینگے، عدالت کیلئے نواز شریف، ان کے بیٹے، بیٹی اور چوہدری نثار علی کے بیانات بھی ثبوت کے طور پر پیش کرنا کافی ہے، انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے اور طارق شفیع بعد میں منظر عام پر آجاتے ہیں، قطری شہزادے عدالت میں پیش نہ ہوئے تو پھر ان کے خط کو اہمیت نہیں ہوگی اور اس سے شریف خاندان کو بڑا نقصان ہو گا، قطری شہزادے کی جانب سے خط کے بدلے میں شہزادے کے پرندوں کے شکار کے لائسنس جاری کر دئے، انہوں نے کہا کہ قطری شہزاد عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں خط کو مسترد کر دے گا، نواز شریف کو جب تک عدالت میں طلب نہیں کیا ہے انصاف نہیں مل سکتا ہے

متعلقہ عنوان :